• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین ایف بی آر کی ممبر کسٹمز سے مشاورت 69 افسران کے تبادلے اور نئی تعیناتیاں

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد )ایف بی آر کے 69 افسران کے تبادلے اور نئی تعیناتیاں کی گئی ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر نے اپنے ممبر کسٹمز آپریشنز جنید جلیل خان کے ساتھ مشاورت مکمل کرتے ھی اتوار کی تعطیل کے روز دفتر کھلوا کر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان کسٹمز سروس (گریڈ 17-18) کے 69 افسران کے تبادلے اور نئی تعیناتیوں کا اتوار کی تعطیل کے باوجود نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔ یہ تمام تبدیلیاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔کراچی ،لاہور،اسلام آباد،سرگودھا،فیصل آباد،ملتان،پشاور،تفتان،کوئٹہ،گوادر،سیالکوٹ کے کسٹم حکام تبدیل ،نوٹیفکیشن میں شامل تمام کسٹمز افسران کو فی الفور موجودہ عہدوں سے چھوڑ کر کل نیا چارج لینا ہوگا ، تمام افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی نئی تعیناتیوں پر رپورٹ کریں۔ محمد آفتاب (گریڈ 18)، جو ڈائریکٹوریٹ آف آئی پی آر انفورسمنٹ (ساؤتھ)، کراچی میں تعینات تھے، کو کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ، گڈانی منتقل کیا گیا۔ حمید حسین (گریڈ 18)، جو ڈپٹی کلکٹر، کلکٹریٹ آف کسٹمز، گوادر میں تعینات تھے اور ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ، گوادر کا اضافی چارج سنبھال رہے تھے، کو ڈائریکٹوریٹ آف آئی پی آر انفورسمنٹ (ساؤتھ)، کراچی تعینات کیا گیا۔ وحید انور ابڑو (گریڈ 18)، جو چیف کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ (ساؤتھ)، کراچی میں خدمات انجام دے رہے تھے، کو کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمینٹ، پورٹ محمد بن قاسم، کراچی منتقل کیا گیا۔ اسی طرح، مقبول احمد (گریڈ 18)، جو ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز ویلیوایشن، کراچی میں تعینات تھے، کو ڈپٹی کلکٹر (ہیڈکوارٹر/پروجیکٹس)، کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ، ملتان تعینات کیا گیا۔ محمد ارسلان مجید رانا (گریڈ 18)، جو ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز ویلیوایشن، کراچی میں خدمات انجام دے رہے تھے، کو کسٹمز اکیڈمی آف پاکستان (سی اے پی)، کراچی منتقل کیا گیا۔ ارما حسن (گریڈ 18)، جو کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمینٹ (ایسٹ)، کراچی میں تعینات تھیں، کو ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ، کراچی بھیجا گیا۔سعدیہ عثمان (گریڈ 18)، جو پوسٹ کلیرنس آڈٹ (نارتھ)، اسلام آباد میں تعینات تھیں، کو ایڈیشنل کلکٹر (او پی ایس)، کلکٹریٹ آف ایئرپورٹس، اسلام آباد تعینات کیا گیا۔ محمد زوہیب (گریڈ 18)، جو کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ، سرگودھا میں تعینات تھے، کو کلکٹریٹ آف ایئرپورٹس، اسلام آباد منتقل کیا گیا۔ علی محشتم منہاس (گریڈ 18)، جو کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ، لاہور میں تعینات تھے، کو کلکٹریٹ آف آئی او سی او، لاہور بھیجا گیا۔صدف رحمان خان (گریڈ 18)، جو ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ، کراچی میں تعینات تھیں، کو ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز ویلیوایشن، کراچی تعینات کیا گیا۔ علی اسد (گریڈ 18)، جو کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ، لاہور میں تعینات تھے، کو سیکنڈ سیکریٹری، ایف بی آر (ہیڈکوارٹر)، اسلام آباد تعینات کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید