• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ اور باہر موجود تمام قیادت کمپرومائز ہے، خواجہ آصف

لندن(جنگ نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ اور باہر موجود تمام قیادت کمپرومائز ہے، پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کی اگلی صفوں اور سینیٹ میں بیٹھے تمام افراد دونمبر ہیں۔لندن میں جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 26ویں ترمیم میں انہوں نے ایک دوسرے کو پکڑوایا ہےکیونکہ پیسے لیے ہوئے تھے۔ جو ملک سے مخلص نہیں وہ کسی اور کے ساتھ کیسے مخلص ہوسکتے ہیں۔ عمران خان خود تمام عمر دونمبری کرتے رہے ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جو باربار کہتا ہو کہ ہینڈلر سے بات کروں گا، اس سے بڑا دونمبر کون ہوگا۔ لوگ ایسی باتیں چھپاتے ہیں اور وہ خود کہتا ہے میں ان کے ساتھ سیٹ ہونا چاہتا ہوں۔علی امین ʼکمپرومائزڈʼ ہیں، عمران خان کو رہا کرانےکے اعلانات بڑھکیں ہیں: خواجہ آصفخواجہ آصف نے کہا کہ میں عمران خان کی رہائی کے معاملے میں کوئی پیشگوئی نہیں کرسکتا۔ برطانیہ میں جرم کرنے والوں کو انصاف کے تقاضے پورے کرکے جیلوں میں ڈال دیا گیا۔ 12 سال کے بچے کو بھی قید کی سزا ہوئی ہے۔ امریکا میں کانگریس پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ بھی تیزی سے نمٹا گیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید