• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، بھیک مانگنے کیلئے عمرے کی آڑ میں جانیوالی خواتین سمیت 9 افراد کو پکڑ لیا

ملتان(آئی این پی)وفاقی تحقیقاتی ا دارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے ملتان ایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے9افرادآف لوڈ کردیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق بیرون ملک بھیک مانگنے کی غرض سے جانے والے 9 افراد کو آف لوڈ کیا گیا۔ ترجمان نے بتایاکہ ملزمان عمرے کی آڑمیں بھیک مانگنے کی غرض سے سعودی عرب جا رہے تھے انہیں آف لوڈ کرکے حراست میں لے لیا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی عرب نے حج اور عمرے کے ویزے پر آنے والے پاکستانی بھکاریوں کی مملکت میں بڑھتی ہوئی تعداد پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید