پشاور( نسرین جبین )پاکستان میں وٹامن ڈی کے حوالے سے الارمنگ صورتحال پیدا ہو گئی ہے 90فیصد مرد وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہیں جبکہ خواتین کی تعداد 98فیصد ہے 15اور 16سال کی عمر کی لڑکیاں خود دودھ نہیں پیتی اور جب وہ مائیں بنتی ہیں تو وہ خود بھی وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہو جاتی ہیں اور ان سے پیدا ہونے والے بچے بھی کمزور ہڈیوں کے مالک ہوتے ہیں جن سے ہڈیاں کمزور اور بھر بھری ہو جاتی ہیں ملک کو ایک صحت مند قوم دینے کے لیے ضروری ہے کہ دودھ کا استعمال زیادہ کیا جائے اور دھوپ سینکنے کے عمل کو بڑھایا جائے جبکہ نوجوان نسل میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافہ کیا جائے اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی حد مقرر کی جائےجب کہ فاسٹ فوڈ کے استعمال میں کمی لائیجائے ان خیالات کا اظہار سنی ڈی بنانے والی کمپنی سکاٹ مین فارماسوٹیکلز اور میر خلیل الرحمن میموریل سوسائٹی جنگ گروپ آف نیوز پیپر کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں منعقدہ راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کے شرکاء نے کیا ان میں ڈاکٹر اسحاق،ڈاکٹر محمد عاطف ڈاکٹر شہریار ڈاکٹر وقاص اور سکاٹ مین فارماسوٹیکل کمپنی کے سربراہ نعمان شامل ہیں ڈاکٹر اسحاق نے کہا کہ 15 16 سال کی عمر سے جو بچیاں دودھ پیتی ہیں وہ ان کے وجود میں ایک طرح سے ذخیرہ ہو جاتا ہے اور جب وہ مائیں بنتی ہیں تو اور اپنے بچوں کو دودھ پلاتی ہیں تو وہ مضبوط ہڈیوں کے مالک قوم اور نسل پیدا کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دھوپ سینکنے کا رواج بہت کم ہو گیا ہے جو ہڈیوں میں وٹامن ڈی کی کمی کی اہم وجہ بن رہا ہے ڈاکٹر محمد عارف ارتھوپیٹک سرجن نے کہا کہ دھوپ سینکنے میں کوئی خرچہ نہیں اتا بالکل مفت ہے لہذا کہنیوں سے اوپر ٹک بازوں کو اور ٹخنوں سے اوپر ٹانگوں کو روزانہ دھوپ سینکنے کے عمل سے گزارے ادھا گھنٹہ کا یہ عمل اپ کو ہڈیوں میں وٹامن ڈی کی کمی کو دور کرے گا جبکہ جو دوائیاں ہیں اس کا بھی ریگولر استعمال کریں تاکہ اس کمی سے بچا جا سکے ڈاکٹر شہریار نے کہا کہ اب کے ہمارے ملک میں لائف سٹائل بالکل تبدیل ہو گیا ہے خالص چیزیں دستیاب نہیں ہیں والدین نے اپنے بچوں پر خوراک کی توجہ کم کر دی ہے اور وہ فاسٹ فوڈ کی طرف مائل ہو گئے ہیں جس سے وٹامن ڈی کی کمی میں اضافہ ہوتا ہے فاسٹ فوڈ اپ کے اندر کیلشیم کو کم کر دیتا ہے لہٰذا بہت ضروری ہے کہ اپ اپنے بچوں کو دودھ اور اس سے بنی ہوئی اشیاء کھلائیں دہی اور کھیر وغیرہ۔ڈاکٹر فرحان شاہ نے کہا کہ بچے گھروں تک محدود ہو گئے ہیں اور اؤٹ ڈور سرگرمیاں انتہائی کم کر دی ہیں جو کہ ایک اہم وجہ بن رہی ہے بچوں میں اور بڑوں میں وٹامن ڈی کی کمی کی انہوں نے کہا کہ اس کی علامات میں ہڈیوں کی کمزوری ہڈیوں کا درد کرنا ،درد کی وجہ سے نیند نہ انا جب کہ بہت چھوٹے بچوں میں بڑے پیشاب میں خون انا شامل ہیں۔