• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیری بچوں کو بھارتی تشدد سے بچائیں، زاہد اقبال ہاشمی

‎پیرس (رضا چوہدری) کشمیر انٹرنیشنل پیس فورم یورپ کے چیئرمین معروف کشمیری راہنما زاہد اقبال ہاشمی نے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کو دنیا بھر میں اسکولوں سے باہر بچوں کا تو خیال ہے مگر مقبوضہ کشمیر کے بچے اقوام متحدہ کے چارٹر میں در ج تمام بنیادی حقوق اور آزادیوں سے محروم کیوں ہیں۔ وہ بچوں کے عالمی دن کے موقع پیرس میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ کیا مقبوضہ کشمیر دنیا کا حصہ نہیں بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کو کشمیری بچے نظر نہیں آتے۔ انہوں کہا کیا کہ یہ دن کشمیری بچوں کیلئے کوئی معنی نہیں رکھتا کیونکہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر میں در ج تمام بنیادی حقوق اور آزادیوں سے محروم ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کم سن بچوں کے ساتھ زیادتی اور ناروا سلوک کر رہے ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ، انسانی حقوق کے اداروں اور بچوں کے تحفظ کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ آگے آئیں اور کشمیری بچوں کو بھارتی تشدد سے بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجی نہ صرف معصوم بچوں کو گرفتار کرتے ہیں بلکہ انہیں جنگی ہتھیار کے طورپر بھی استعمال کرتے ہیں، عالمی برادری کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازع کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں کشمیری بچوں کو یتیم، سیکڑوں کو پیلٹ گنوں کی فائرنگ سے معذور اور نابینا بنا دیا گیا جبکہ ہزاروں کو والدین کی گرفتاری کے بعد بے سہارا کر دیا گیا ہے۔

یورپ سے سے مزید