• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سویابین کی کاشت، سالانہ ایک ارب ڈالر کی درآمد سے جان چھوٹ جائے گی، ڈاکٹر سرور خان

فیصل آباد (نمائندہ جنگ) زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور خاں نے کہا کہ پولٹری فیڈ میں سویا بین کا 70 فیصد حصہ ہوتا ہے جو پروٹین کا بہترین ذریعہ ہے اور اس کی کاشت کو فروغ دینے سے 1 ارب ڈالر کی درآمد پر قابو پانے میں مدد ملے گی،آسان الفاظ میں سالانہ1 ارب ڈالر کی درآمد سے جان چھوٹ جائیگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولٹری ہیلتھ چیلنجز کے عنوان پر بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔ سیمینار کا اہتمام ورلڈ ویٹرنری پولٹری ایسوسی ایشن پاکستان برانچ اور ڈیپارٹمنٹ آف پیتھالوجی زرعی یونیورسٹی نے کیا تھا۔ شرکاء نے کہا ہے کہ پولٹری کے مسائل کے حل کے لئے مشترکہ کاوشیں عمل میں لانا ہوں گی تاکہ پولٹری کے صحت، پیداواری لاگت اور مقامی سطح پر خوراک کی تیاری کو یقینی بناتے ہوئے ترقی کی منازل طے کی جا سکیں۔ وائس چانسلر نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی نے سویابین کی نئی اقسام متعارف کروائی ہیں جس سے اس کی کاشت کو مقامی سطح پر رواج ملا ہے۔
اہم خبریں سے مزید