کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹاپ پاکستانی اسنوکر اسٹار محمدآصف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ جیت لی۔ آصف نے فائنل میں بھارت کے برجیش دمانی کو4-3سے شکست دی۔ اسنوکر ورلڈ میں ایک ہی دن میں پاکستان کے دو کھلاڑیوں حسنین اختر اور محمد آصف نے ٹورنامنٹس جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ بحرین میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے فائنل میں آصف نے 4-3سے فتح اپنے نام کی۔ تجربہ کار کیوسٹ محمد آصف نے ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں بھارت کے منان چندرا کو 4-2 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔