• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی ایس آئی آر، لیبارٹری ٹیسٹ نتائج بدلنے کی شکایت پر انکوائری کمیٹی تشکیل

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے پی سی ایس آئی آر کیخلاف نجی کمپنی کی لیبارٹری ٹیسٹ کے نتائج بدلنے کی شکایت پر 3رکنی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے ، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے جوائنٹ سیکرٹری (ایڈمن ) بلال احمد بٹ فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی کے چیئرمین ہونگے جبکہ ممبران میں ڈپٹی سائنٹفک ایڈوائزر ڈاکٹر سید احقاب اللہ کاکاخیل اور سیکشن آفیسر (آرگنائزیشن ون )امجد عالم شیر ملک شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید