کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کی جانب سے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل پر حکومت کی جانب سے ڈیڑھ ماہ میں تیسری مرتبہ عوام پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف کراچی سے کشمور تک احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ اس موقع پر مقررین اپنے خطاب میں کہا کہ وزراء،بیوروکریسی، ججز اور جرنیلوں کی مفت سہولتیں ختم نہیں کی جا رہیں بوجھ عوام پر ڈالا جارہا ہے، موجودہ جعلی حکومت اسٹیبلشمنٹ کو اقتدار کا سرچشمہ سمجھتی ہے۔