• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عزیز آباد میں ہوٹل پر لوٹ مار کرنے والے ڈاکو کی شہری کے ہاتھوں ہلاکت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )عزیز آباد میں ہوٹل پر لوٹ مار کرنے والے ڈاکو کی شہری کے ہاتھوں ہلاکت کے واقعہ کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار شلوار قمیض میں ملبوس تین ملزمان نے ہوٹل پر بیٹھے افراد سے لوٹ کی کوشش کی۔کالے رنگ کی شلوار قمیض میں ملبوس ایک ملزم نے کمر پر بیگ بھی لٹکا رکھا تھا۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم نے نوجوانوں سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی تو ایک نوجوان نے اپنا لائسنس یافتہ اسلحہ نکال کر ملزمان پر فائرنگ کردی۔شہری کی فائرنگ سے ایک ملزم موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ ملزم کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔واقعہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پیش آیا تھا ۔
اہم خبریں سے مزید