• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالی تنازعات کو صرف سول عدالتیں ہی حل کر سکتی ہیں، سپریم کورٹ

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)عدالت عظمیٰ نے بلوچستان ہائیکورٹ کی جانب سے ایک ٹھیکیدار کے ورثاء کو سیکیورٹی کی رقم کی ادائیگی کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے مالی تنازعات کو ضلعی سول عدالتوں کا اختیار قراردے دیا ہے ،عدالت نے بلوچستان ہائیکورٹ کی عمارت کی تعمیر میں ناقص کارکردگی دکھانے والے ٹھیکیدار فرید اللہ خان کے ورثا ء کو سیکیورٹی کی رقم کی ادائیگی کے حکم کو کالعدم قرار دیتے ہوئے قرار دیاہے کہ مالی نوعیت کے تنازعات کا فیصلہ ہائیکورٹ نہیں بلکہ صرف  سول عدالتیں کر سکتی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید