پاکپتن(نمائندہ جنگ) تھانہ صدر پاکپتن کے علاقہ پیر غنی میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور انکے کے سابق شوہر خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا کو اقدام قتل و ناجائز اسلحہ کے مقدمہ میں جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوادیا گیا ہے ملزم کو رات گئے علاقہ مجسٹریٹ مسعود احمدفریدی کے سامنے پیش کیا گیا تھا پولیس کی طرف سے ملزم کوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوانے کی استدعا کی گئی جس پرفاضل مجسٹریٹ نے ملزم کو14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔