کراچی (نیوز ڈیسک)سیکورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5مبینہ خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا،فورسز کی موجودگی کے باعث خوارج نے بیسی خیل کی مسجد میں پناہ لےلی، فورسز کے محاصرے کے بعد خوارج نے ہتھیار ڈال دیئے۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے افغان سرحد سے خوارج کی دراندازی کو ناکام بنا دیا۔ 17جولائی کی شام 5بجے خوارج نے پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کی، جس پر سیکورٹی فورسز نے اطلاع ملتے ہی 5 مختلف مقامات پر ناکابندی کی۔