کراچی (نیوز ڈیسک)وفاق کاغیرقانونی افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کافیصلہ،کےپی سے85فیصدشہر ی غیر قانونی افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کےحامی ،واپس بھیجنے سے 79فیصد سیکیورٹی صورتحال ،62فیصد معاشی بہتری کےلیے پُرامید ،وفاق کی کارکردگی سے 59فیصد مطمئن ، وزیر اعلی ٰخیبرپختونخوا کے موقف کے برخلاف خیبر پختونخوا میں شہریوں کی اکثریت غیر قانونی افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کے وفاقی حکومت کے فیصلے کے حمایت کررہے ہیں ، اس بات کا پتہ گیلپ پاکستان کے سروے سے چلا ، جس میں صوبے سے 3 ہزار افراد نے حصہ لیا،سروے میں 85فیصد شہریوں نے غیر قانونی افغان کوواپس بھیجنے کے وفاقی حکومت کے فیصلے کی مکمل حمایت کی ،البتہ 11فیصد نے اس فیصلے کو غلط کہا،4فیصد نے اس سوال کاکوئی جواب نہیں دیا، سروے میں افغان مہاجرین کی واپسی سے 79فیصدنے سیکورٹی صورتحال میں بہتری کی امید کی جبکہ 16 فیصد نے اس رائے سے اختلاف کیا۔