• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپٹما کا وزیر خزانہ سے بجٹ تقریر میں کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب خان سے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ تقریر میں کیے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے۔ اپٹما نے زور دیا ہے کہ روئی کے فائبر، تمام اقسام کے سوت اور گرے فیبرک کی تمام درآمدات پر 18 فیصد سیلز ٹیکس نافذ کیا جائے، جبکہ ان اشیاء کو ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم (ای ایف ایس) کے تحت برقرار رکھا جائے۔ چیئرمین اپٹما کامران ارشد نے 18 جولائی 2025 کو مالیاتی وزیر اورنگزیب خان کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے وزیر خزانہ کو یاد دلایا ہے کہ اپٹما کی اصل درخواست یہ تھی کہ غیر ضروری درآمدات سے مقامی صنعت کو ہونے والے نقصان کے پیش نظر ان (خام مال کی درآمدات) کو ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم (ای ایف ایس) سے مکمل طور پر خارج کر دیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید