کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق نے اپنے پینل کے سامنے سوال رکھا کہ کیا پی ٹی آئی قیادت سینیٹ ٹکٹوں کے بحران سے نکل پائے گی؟ جواب میں تجزیہ کار مظہر عباس، ارشاد بھٹی، بینظیر شاہ اور اعزاز سید نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک بار پھر شدید ابہام کا شکار ہے۔ ٹکٹوں کی تقسیم پر پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔