• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخصوص اوقات میں زیادہ کیلوریز کا استعمال بلڈ شوگر میں اضافہ کرتا ہے، تحقیق

پیرس(نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں ذیابیطس ٹائپ 2کا مرض وبا کی طرح پھیل رہا ہے اور اب اس کی اہم وجہ دریافت ہوئی ہے۔اسپین کی Oberta de Catalunya یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ مخصوص اوقات میں زیادہ کیلوریز کا استعمال بلڈ شوگر کی سطح میں اضافہ کرتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ شام 5بجے کے بعد دن بھر کی کیلوریز کا 45فیصد حصہ کھانے سے بلڈ گلوکوز کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے۔درحقیقت آپ کا جسمانی وزن کم ہو یا جسمانی چربی نہ ہونے کے برابر ہو، اس کے باوجود بلڈ گلوکوز کی سطح میں اضافہ ہوتا ہےجو افراد شام میں زیادہ کھانا پسند کرتے ہیں وہ کاربو ہائیڈریٹس اور چکنائی سے بھرپور غذاؤں کا استعمال زیادہ کرتے ہیں۔ محققین نے بتایا کہ شام یا رات کو انسولین نامی ہارمون کے اخراج کی مقدار اور حساسیت گھٹ جاتی ہے جس کے باعث بلڈ شوگر کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ذیابیطس سے تحفظ کیلئے کھانے کا وقت بہت اہم ہوتا ہے۔ن کا کہنا تھا کہ نتائج کی تصدیق کیلئے مزید تحقیق کی ضرورت ہے مگر لوگوں کو اپنی زیادہ تر غذا شام سے پہلے استعمال کرلینی چاہیے۔ محققین نے بتایا کہ ناشتے اور دوپہر کے کھانے میں دن بھر کی زیادہ تر کیلوریز کو جزوبدن بنانا چاہیے جبکہ رات کو کم از کم کھانا چاہیے، خاص طور پر فاسٹ فوڈ، الٹرا پراسیس غذاؤں اور چکنائی سے بھرپور کھانوں سے گریز کرنا چاہیے۔
یورپ سے سے مزید