لندن(این این آئی)کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی رہنما شمیم شال نے لندن میں ایک کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کو علاقے کے زمینی حقائق پر مبنی پر رپورٹنگ پر شدید جبر کا نشانہ بنارہا ہے۔ انہوں نے قتل، تشدد، ڈرانے دھمکانے اور اغوا کی تشویشناک رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری صحافیوں کیلئے اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی مشکل بنا دی گئی ہے بھارتی فورسز نے 5اگست 2019کے بعد کشمیری صحافیوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی لائی ہے صحافیوں کو من گھڑت الزامات، جسمانی تشدد اور بلا جواز گرفتاریوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظالمانہ کارروائیوں نے دنیاکا سب سے بڑاجمہوی ملک ہونے کے دعویدار بھارت کااصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔ کانفرنس سے لیڈی شورون ہال، ایمبیسیڈر شارگوف، لارڈ ڈنکن میکنیئر، گراہم سوپر، ٹرگے ایورین، اور شوئرا جبرین نے بھی خطاب کیا۔