لوٹن (نمائندہ جنگ) سابق سینئر وزیر آزاد کشمیر ملک محمد نواز خان برطانیہ کے مختصر دورے پر تشریف لائے ہیں۔ ملک نواز خان برطانیہ میں قیام کے دوران نجی مصروفیات کے علاوہ مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے، ان کا قیام لوٹن میں ہے، لوٹن میں متعدد شخصیات نے ان سے ملاقاتیں کیں اور آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا۔