• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر 3 میں سے ایک امریکی اپنے کسی عزیز کی شراب نوشی سے متاثر

نیویارک( نیوز ڈیسک)ایک سروے میں لاکھوں امریکیوں نے اپنے کسی عزیز کے منشیات یا شراب نوشی کے استعمال سے نقصان پہنچنے کا تجربہ شیئر کیا ہے۔الکحل اینڈ ڈرگز کے حوالے سےایک ملک گیر سروے میں ہر 3 میں سے ایک بالغ شہری نے اطلاع دی کہ انہیں دوسرے شخص کے شراب نوشی سے جسمانی یا جذباتی نقصان پہنچا ہے۔ سروے کے مطابق یہ تقریباً 160 ملین متاثرین ہیں جن میں سے 113ملین اپنے پیاروں کی شراب نوشی سے اور 46ملین دوسرے کے منشیات استعمال سے زخمی ہوئے۔کیلیفورنیا میں قائم پبلک ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کے الکحل ریسرچ گروپ کے مطالعہ کے شریک مصنف ولیم کیر نے کہا کہ یہ اطلاعات اور نقصانات لوگوں کی سوچ سے بھی کہیں زیادہ ہیں جو خاندانوں، رشتوں اور برادریوں کو متاثر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شراب نوشی اور منشیات کے استعمال کے بہت دور رس نتائج ہوتے ہیں لیکن محققین نے حالیہ برسوں میں الکحل کے استعمال سے دوسروں کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لینا شروع کیا ہے۔
یورپ سے سے مزید