• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی وزیراعظم کو اپنی سرزمین پر گرفتار کرلیں گے، وزیر خارجہ ہالینڈ، ICC فیصلے کا احترم ہے، یورپی یونین خارجہ چیف

ایتھنز(نیوز ڈیسک)ہالینڈ کے وزیرخارجہ کیسپر ویلڈکیمپ نے عالمی عدالت کے فیصلے کا احترام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو ہماری سرزمین پر پاؤں رکھتے ہیں تو انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔ عالمی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہالینڈ کے مقامی میڈیا نے بتایا کہ وزیرخارجہ کیسپر ویلڈکیمپ نے کہا کہ اگر بنجمن نتن یاہو نے ہماری سرزمین پر پاؤں رکھا تو انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔ہالینڈ کے نشریاتی ادارے این او ایس سے جاری بیان کے مطابق کیسپر ویلڈکیمپ نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ ہالینڈ عالمی عدالت کے اس فیصلے کا احترام کرتا ہے جس میں اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ ڈچ سرزمین پر پہنچتے ہیں تو وہ گرفتار ہوجائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یہی اصول اسرائیل کے سابق وزیردفاع یووو گیلنٹ اور حماس کے رہنما محمد ضیاب ابراہیم پر لاگو ہوتا ہے جنہیں عالمی عدالت نے گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے ہیں۔کیسپر ویلڈکیمپ نے زور دیا کہ ہالینڈز کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ غیرضروری تعلقات ختم کردیئے جائیں گے کیونکہ اسرائیل کے اعلیٰ عہدیدارغزہ میں انسانیت کے خلاف جرم اور جنگی جرائم کے مرتکب ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہالینڈ روم اسٹیٹیوٹ پر 100فیصد عمل کرتا ہے جس کے تحت ہیگ میں عالمی عدالت کا قیام عمل میں آیا تھا اور اس کے قواعد و ضوابط بھی اسی کے مطابق وضع کی گئے تھے۔دوسری جانب یورپی یونین خارجہ پالیسی چیف جوزف بوریل نے کہاکہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کا نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کی گرفتاری وارنٹ کا فیصلہ سیاسی نہیں، جوزف بوریل نے اپنے بیان میں کہا کہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے فیصلے کا احترام اور اس پر عمل ہونا چاہئے۔
یورپ سے سے مزید