بیونس آئرز( نیوز ڈیسک)ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے ایک مرتبہ پھر اسپینش کلب بارسلونا میں واپسی جانے کی تیاری کرنے لگے۔اسپنش ریڈیو کاتالونیا کے بارکا ریزرویٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ارجنٹائن کو 2022ورلڈکپ جتوانے والے کپتان لیونل میسی کلب کی 125ویں سالگرہ کی تقریبات میں بارسلونا واپس آئیں گے۔میسی نے بارسلونا کیلئے 17سال سے زائد کا وقت گزارا، توقع کی جارہی ہے کہ 29نومبر کو لیسیو تھیٹر گالا میں فٹبالر شرکت کریں گے اور2021میں کلب کو خیرباد کہنے والے میسی کی دوبارہ واپسی ہوسکتی ہے ارجنٹائن کے کپتان نے 13سال کی عمر میں بارسلونا کی اکیڈمی میں شمولیت اختیار کی تھی، کلب کیلئے کھیلتے ہوئے میسی نے 17سالہ طویل کیرئیر میں 672گول اسکور کیے تھے۔اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے 2021میں اسپینش کلب بارسلونا کے صدر کیساتھ اختلافات کی بنیاد پر چھوڑ دیا تھا۔