واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی سینیٹ نے اسرائیل کو غزہ جنگ کے دوران اسلحے کی فروخت روکنے سے متعلق 3بل مستردکردیئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ نے غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے سے روکنے سے متعلق 3قراردادیں کثرت رائے سے مسترد کردیں۔ امریکی سینیٹ میں ٹینک کےگولوں کی فروخت روکنے کا بل 18کے مقابلےمیں 79ووٹوں سے اور مارٹرگولوں کی فروخت روکنےکا بل 19کےمقابلے میں 78ووٹوں سے مسترد کیاگیا۔رپورٹ کے مطابق سینیٹ نے اسرائیل کو اسمارٹ بم کٹس کی فراہمی روکنےکابل 17کے مقابلے میں 80ووٹوں سےمسترد کیا۔