لاہور( کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے26ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کے کیس میں درخواست گزار کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے درخواست نمٹا دی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 26ویں ترمیم آئین پاکستان کے دیباچہ ،طے کردہ آزاد عدلیہ کے اصول کیخلاف ہے ، وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ سنیارٹی کا اصول نظر انداز کرکے بھی عدلیہ کی آزادی پر قدغن لگائی گئی، سپریم کورٹ جج یا بنچ کو کیس کی سماعت سے روکنا عدلیہ کی آزادی میں رکاوٹ ہے ،عدالت 26 ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دے۔