• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اماراتی سفیر اور قونصل جنرل کا کراچی کی بسوں میں سفر

کراچی(افضل ندیم ڈوگر)متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی تقریبات زور و شور سے جاری ہیں، اماراتی سفیر اور قونصل جنرل کا کراچی کی بسوں میں سفر، مسافروں کو کھجوریں اور قہوہ پیش کیا، یو اے ای کے سفیر حمد عبید ابراہیم سلیم الزابی اور قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی نے کراچی کے کانونٹ جیزز اینڈ میری اسکول کا دورہ کیا اور بچوں کے ساتھ یو اے ای کے قومی دن کے حوالے سے منعقد تقریب میں شرکت کی۔ اسکول کے بچوں نے سفیر اور قونصل جنرل کو اپنے ہمراہ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ سفیر حمد عبید ابراہیم سلیم الزابی اور قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں چلائی جانے والی ٹرانسپورٹ میں بیٹھے اور مسافروں کے ساتھ یو اے ای کے قومی دن کے حوالے سے خوشیاں بانٹیں۔ سفیر نے مسافروں کو قہوہ اور کھجور بھی پیش کیں، مسافر دونوں رہنماؤں کو اپنے ساتھ دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے۔ سندھ حکومت نے یو اے ای کے قومی دن کے حوالے سے بسوں کویواے ای کی ترپن ویں سالگرہ کی مناسبت سے سجا دیا ہے۔ یو اے ای کے سفیر اور قونصل جنرل ایف پی سی سی آئی پہنچے اور وہاں تاجروں کے ہمراہ یو اے ای کے قومی دن کی مناسبت سے کیک کاٹا، سفیر کا کہنا تھا کہ تاجر ہر ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں، سفیر نے تاجروں کے کام کی تعریف کی اورحوصلہ بڑھایا۔
اہم خبریں سے مزید