کراچی(این این آئی) کراچی میں موسم تبدیل ہوگیا، جس کے بعد صبح سویرے ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگی۔ شہر قائد کا فضائی معیار خراب ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی دسویں نمبر پر ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں دن میں تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم رہے گا، شہرمیں پیرکودرجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں شمالی سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیاگیا۔ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 154 پرٹیکیلیویٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔