اسلا م آباد (آئی این پی ) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے4کیسز رپورٹ ہوگئے ذرائع کے مطابق نئے 4نئے کیسز میں سے 2کا تعلق خیبرپختونخوا اور2کا بلوچستان سے ہے، مزید4 کیسز کے بعد رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد56ہوگئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں8ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔اس سے قبل ملک میں پولیو وائرس کے مزید 3 نئے کیسز سامنے آئے تھے، پولیو سے متاثر ہونے والے2بچوں کا تعلق بلوچستان اور ایک کا تعلق خیبر پختونخوا سے تھا۔ذرائع وزارت صحت کا بتانا ہیکہ ملک میں پولیو وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔