راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر)شہید کانسٹیبل محمد مبشر بلال کے جسم پر پانچ مقامات پر تشدد کے نشانات پائے گئے ،ہسپتال ذرائع کے مطابق مقتول کانسٹیبل کے سرپر گہرا زخم تھا،اسکی بائیں آنکھ پر نیلگوں نشان اور سوجن تھی ،ناک پر سوجن اور نتھنوں میں خون جما ہواتھا بائیں اور دائیں کندھے پر نشان نیلگوں پایاگیا،پولیس حکام کاکہنا ہے کہ وہ موٹروے ہکلہ انٹرچینج پر سپیشل ڈیوٹی لاء اینڈ آرڈر کررہاتھاکہ پی ٹی آئی کے پرتشدد مظاہرے کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنوں نے تشدد کانشانہ بنایا۔