• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں گدھا گاڑیاں فلسطینیوں کی جان و مال بچانے میں معاون

دیر البلاح (اے ایف پی) غزہ میں ایک سال سے زیادہ عرصے سے جاری جنگ کی وجہ سے کاروں کے لیے ایندھن کی بڑے پیمانے پر قلت ہے،جنگ سے پہلے غزہ میں گدھا گاڑیاں کافی عام تھیں۔ لیکن گزشتہ سال اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع شروع ہونے کے بعد سے علاقے میں ایندھن کی کمی اور تباہی کی وجہ سے انہیں نقل و حمل کے حوالے سے اہمیت حاصل ہوگئی ہے۔اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے مطابق ،اگست 2024 تک گدھے، گھوڑے اور خچر سمیت غزہ کے 43 فیصد کام کرنے والے جانور جنگ میں مارے جا چکےہیں اور صرف 2,627 زندہ رہ گئے ہیں۔لڑائی یا فضائی حملوں سے فرار ہونے والے غزہ کے بے گھر افراد اپنے سامان کے ساتھ محفوظ مقامات کی جانب بھاگنے کے لیےان کا سہارا لینے پر مجبورہیں۔اکثریت کے لیے گدھا گاڑی عملی طور پر نقل و حمل کی واحد صورت ہے۔
اہم خبریں سے مزید