• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

24 نومبر کا احتجاج مسترد، کوئی بھی شہری رضاکارانہ طور پر نہیں نکلا، شرجیل میمن

کراچی( اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عوام نے 24نومبر پر احتجاج کی کال کو مکمل طور پر مسترد کر دیا، کوئی بھی شہری ان کے احتجاج کے لئے رضاکارانہ طور پر نہیں نکلا، کسانوں کے حقوق پر حکومت سندھ کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی، نہروں کے بارے میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بیان ہی پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کا موقف ہے،ملک میں افراتفری اور انتشار پید اکرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عوام کو یہ فکر نہیں کہ کون کہاں ہے عوام کو صرف یہ فکر ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں اس کے مسائل حل ہونے چاہئیں، ملک میں کاروباری شخص، کسان، مزدور، ہر مکتبہ فکر کے لوگ ریلیف مانگ رہے ہیں،۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے منصوبے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صاحب نے واضح کہا ہے کہ کوئی بھی چیز جو متنازعہ ہو وہ نہ ہو اور مذاکرات سے مسائل حل کئے جائیں، شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بدقسمتی میں ایک صوبے میں 90 سے زیادہ شہادتیں ہوئی ہیں لیکن ان کا وزیر اعلی اس وقت کہاں ہے، حکومتی مشنری اور وسائل اس وقت کہاں استعمال ہو رہی ہے، کیا وہ حکومت ان لوگوں کے داد رسی کر رہے ہے جن کے پیارے قتل کر دیئے گئے یا وہ اس وقت وفاقی دارالحکومت پر یلغار کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے یہی ان کی ترجیح ہے، اسٹاک مارکیٹ پلس پوانئٹ میں گئی ہے لیکن ایک انتشاری ٹولہ ملک میں انتشار چاہتا ہے، ایک غیر ملکی صدر ملک میں موجود ہے اور یہ ملک میں انتشار کی سیاست کا پیغام دے رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید