اسلام آباد(این این آئی) الیکشن کمیشن نے (آج) منگل کوسماعت کے لئے مقرر کیسز کو ڈی لسٹ کر دیا۔آج منگل کو الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے مالی گوشواروں اور اکاؤنٹس پر اعتراضات بارے ابتدائی سماعت ہونا تھی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی احتجاج کی وجہ سے راستوں کی بندش کے باعث کیسز کی سماعت ڈی لسٹ کی گئی ہے۔