• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مہنگے کی بجائے سستے قرضے لینے کی پوزیشن میں آگئی، مشیر اقتصادی امور

اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) وزیر خزانہ کے مشیر اقتصادی امور خرم شہزاد نے کہاہےکہ رواں سال 9ہزار ارب روپے کی بجائے 8500ارب روپے کا قرضہ واپس کرنا ہوگا ، حکومت اب مہنگے کے بجائے سستے قرضے لینے کی پوزیشن میں آگئی ہے، شرح سود کم ہونے سے500ارب روپے سے 600ارب روپےکے قرض کا بوجھ کم ہوگا، شرح سود کم ہونے کی وجہ مہنگائی میں کمی ہے، مہنگائی میں کمی ہونا بہت اچھی ڈویلپمنٹ ہےگزشتہ ایک سال میں ڈالر کا ایکس چینج ریٹ مستحکم ہے، نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خرم شہزاد نے کہا ملک میں ٹیکس محصولات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، حکومت آئی ایم ایف ڈیل کے ساتھ معاشی نظم و ضبط قائم کر رہی ہے، خرچےبھی کم کئے جارہے ہیں ، گزشتہ 5 ماہ میں پرائمری بیلنس سرپلس ہے معیشت میں ٹیکسوں کا حصہ گزشتہ 5 ماہ میں بہتر ہوا ہے حصہ ڈیڑھ فیصد بڑھا،حکومت اس پوزیشن پر ہے کہ اپنی مرضی کے شرح سود پر قرض لے سکتی ہے، گزشتہ ایک سال میں روپے ڈالر کے مقابلے 4 فیصد مستحکم ہوا، گزشتہ سال نومبر میں ڈالر کا ریٹ 289 تھا جو اب 278 کے آس پاس ہے، ڈالر کا ریٹ مستحکم ہونے سے سرمایہ کاروں کو اعتماد ملا ہے گزشتہ مالی سال 5 ماہ میں 12 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں اس سال جولائی تا نومبر 13 ارب ڈالر سے زائد کی برآمدات ہیں، ڈالر کا ایکس چینج مستحکم رکھتے ہوئے برآمدات بڑھانا حقیقی ترقی ہے۔
اہم خبریں سے مزید