• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی تاجر کو کروم میٹل کے بجائے مٹی اور پتھر روانہ کرنے کے معاملے میں ملوث ایک ملزم گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )چینی تاجر کو کروڑوں روپے مالیت کا کروم میٹل کے بجائے مٹی اور پتھر روانہ کرنے کا معاملے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کے مطابق ایل سی کی رقم نکلوانے کے لئے مرکزی ملزم کو بوگس دستاویزات فراہمی میں ملوث سہولت کار جاوید محمود کوملیر میں واقع ایک ہاوسنگ سوسائٹی سے گرفتار کیا گیا۔حکام کے مطابق جاوید محمود کا نام مرکزی ملزم سید ذیشان افضل کے ساتھ درج ایف آئی آرمیں درج ہے ۔چینی امپورٹرکی تحریری شکایت کےمطابق پاکستانی تاجرکو 15سومیٹرک ٹن کروم میٹل روانہ کرنا تھا ۔
اہم خبریں سے مزید