پشاور( مانیٹرنگ ڈیسک )باجوڑ میں دو دھماکوں میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے،پہلا بم دھماکا تھانہ لوئی ماموند کےعلا قے ایراب اوردوسرا مینہ خوڑ میں ہوا ۔ڈی پی او وقاص رفیق نے بتایا کہ ہفتہ کے صبح ضلع باجوڑ کے تحصیل ماموند میں دو الگ الگ بم دھماکوں میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔وقاض رفیق نے بتایا کہ پہلا بم دھماکا تھانہ لوئی ماموند کی حدود کے علاقے ایراب میں ہوا جس میں ملک اصغر جاں بحق ہوئے۔دوسرا دھماکہ تھانہ لوئی ماموند کے علاقے مینہ خوڑ میں ہوا جس میں پولیس اہلکار احسان اللہ جاں بحق ہوا۔