• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیڈک کمپنی کے اثاثے رواں ماہ ارادہ کو منتقل ہونے کی توقع

اسلام آباد (ساجد چوہدری) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے تحت نئے قائم ہونے والے ادارے انڈیجنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ارادہ) کو سٹیڈک کمپنی کے اثاثے رواں ماہ کے آخر میں منتقل ہونے کی توقع ہے جس کے بعد سٹیڈک کمپنی بند ہو جائیگی، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ذرائع کے مطابق سٹیڈک کمپنی جو کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد قائم کی گئی تھی اس کی آخری بورڈ میٹنگ رواں ہفتہ کے دوران متوقع ہے جس میں سٹیڈک کے اثاثے، ذمہ داریاں اور واجب الادا چیزیں انڈیجنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ارادہ) کو منتقل کرنے کی منظوری دی جائیگی۔
اہم خبریں سے مزید