ملتان (سٹاف رپورٹر )پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں41مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے تنویر رشید سے چار مسلح ڈاکو دوموبائلزفونز چھین کر فرار،تھانہ دولت گیٹ کے علاقے کاشف سے چار ڈاکو نقدی24ہزار لوٹ کر فرار،تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے وقار یونس سے نامعلوم ملزمان اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائل مالیت2لاکھ 53ہزار لے گئے ،تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے زبیر سے ملزمان موبائلزفونز چھین لیے ،تھانہ نیوملتان کے علاقے تین ڈاکووں نے عتیق حسین کا موبائل چھین لیا ،تھانہ قادرپورراں کے علاقے محمد اکرم سے مسلح ملزمان نقدی ،موبائل لے گئے ،تھانہ صدر ،قطب پور ،سٹی جلالپوراور کوتوالی کے علاقوں سے ملزمان جھپٹا مارکر انور مسیح ، جہانگیر،ندیم اور ثوہان کے موبائلزفونز چھین کر فرار،سٹی جلالپور کے علاقے محمد اکرم سے مسلح ملزمان موٹرسائیکل و موبائل لے گئے ،تھانہ راجہ رام کے علاقے بیوپاریوں جاوید اختر وغیرہ سے مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر لاکھوں کی نقدی سمیت11موبائلزفونز لوٹ کر فرار ہوگئے ،تھانہ بستی ملوک کے علاقے نامعلوم ملزمان غلام عباس کی موٹرسائیکل لے گئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے۔