• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹاؤن ہسپتالوں میں ادویات، ٹیسٹ سہولیات فراہم کی گئی ہیں ، ڈپٹی کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ نشتر ہسپتال اور شہباز شریف ہسپتال پر مریضوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے ٹاؤن ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت پر مثالی طبی سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ٹاون ہسپتال رحیم آباد کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ٹاون ہاسپٹل کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور مریضوں سے گفتگو بھی کی ۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے مریضوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹاؤن ہسپتالوں میں تمام ادویات، ویکسین اور ضروری ٹیسٹوں کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جو کہ مکمل طور پر بلا معاوضہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ جدید آن لائن سسٹم کے تحت ادویات کے سٹاک کی چیکنگ کی جا رہی ہے تاکہ حقدار مریضوں کو ان کا حق فراہم کیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے اپنے دورے کے دوران ہدایت کی کہ مریضوں کی سہولت کے لیے تمام ٹیسٹو ں اور ادویات فراہمی کا عمل آسان بنایا جائے ۔
ملتان سے مزید