• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے ریسرچ فارم پر کسان کنونشن کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے ریسرچ فارم جلالپور پیروالا پر شعبہ فلاحت،اینگرو فرٹیلائزر اور محکمہ زراعت توصیح کے زیر اہتمام گندم کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لئے کسان کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے کی۔انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان اور محکمہ زراعت توسیع کیساتھ مل کر گندم کی فی ایکڑ پیداوار زیادہ سے زیادہ بڑھائیں گے۔آج بھی ریسرچ فام پر زرعی سائنسدان کسانوں کو تربیت فراہم کر رہے ہیں کہ وہ گندم کی فی ایکڑ پیداوار کس طرح بڑھا سکتے ہیں۔محکمہ زراعت توسیع کے ڈائریکٹر شہزاد صابر نے کہا کہ ہمیں اس سال ملتان ڈویژن میں 50 من فی ایکڑ حاصل کرنی ہے جو کہ پچھلے سال 41 من تھی۔اس کیلئے ہمیں بروقت فصل کاشت اور منظور شدہ بیج استعمال کرنا چاہیے۔چیئرمین شعبہ فلاحت ڈاکٹر عبدالغفار نے کہا کہ ہمیں گندم کی جلد از جلد بجائی کر کے موسمی حالات کے مطابق گندم کو کاشت کرنا چاہیے۔ڈاکٹر مقرب علی،ڈاکٹر خرم مبین اور آصف محمود عارف نے کسانوں کو متوازن کھادوں اور جڑی بوٹیوں کی روک تھام کے بارے میں تربیت دی۔محسن نوازنے کسانوں کو کیمیائی کھادوں کے انتخاب اور موثر استعمال کے حوالے سے آگاہی دی۔اس موقع پر ڈاکٹر عمار مطلوب ،ڈاکٹر محکم حماد ،ڈاکٹر راؤ اکرام،ڈاکٹر نبیل اکرام،ڈاکٹر مدثر عزیز،عابد رضا سمیت  دیگر موجود تھے۔
ملتان سے مزید