ملتان(سٹاف رپورٹر ) پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاع کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔بی زیڈ پولیس کو شہزاد اختر نے جھوٹی اطلاع کرکے ارتکاب جرم کیا دریں اثنا مظفرآباد پولیس کو شیخ محمد نے جھوٹی اطلاع کی جبکہ ملزمہ سعدیہ نے بوگس کال کرکے پولیس کا وقت ضائع کیا پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔دہلی گیٹ پولیس نے ملزم شہباز سے پسٹل دوگولیاں ،بدھلہ سنت پولیس نے ملزم کاشف سے پسٹل ایک گولی ،قطب پور پولیس نے ملزم وحید سے پسٹل ،ممتاز آباد پولیس نے ملزم آصف سے پسٹل جبکہ سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم ایاز سے پسٹل دوگولیاں برآمد کرلی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔قطب پور پولیس کو ظہیر اسلم نے بتایا کہ ملزم عدنان نے پیسوں کے عوض جعلی چیک دیا جو کیش نہ ہوسکا پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی مظفرآباد پولیس کو اللہ دتہ نے بتایا کہ ملزم میرا ماموں منظور حسین میری بیوی بچوں کو اپنے ساتھ لے گیا اور حسینہ بی بی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔دوشیزہ کو اغوا کرنے کے الزام میں پولیس نے تین نامزد اور چار نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔گلگشت پولیس کو محمد اسلم نے بتایا کہ ملزمان یونس ،اسامہ ،خضر حیات اور نامعلوم ملزمان میری بیٹی عرنیا ایمان کو اغوا کرکے لے گئے۔