• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر کا صفائی کا نظام آ ؤ ٹ سورس کرنے میں تاخیر پر اظہاربرہمی

ملتان (سٹاف رپورٹر ) کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان کی صدارت میں ڈپٹی کمشنرز اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی حکام کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کمشنر مریم خان نے آوٹ سورس عمل میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے ملتان ڈویژن میں مثالی صفائی کے نئے میکنزم کے نفاذ کیلئے احکامات دیے ہیں۔ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی چاروں اضلاع میں صفائی کا نظام نجی سیکٹر کے حوالے بارے عملی اقدامات کرے۔ ستھرا پنجاب میں دیہی یونین کونسلوں کو زیرو ویسٹ کرنے کا ٹاسک مقرر کیا گیا ہے۔تمام یونین کونسلز کی آؤٹ سورسنگ کا عمل مکمل کرکے صفائی نظام میں بہتری لائی جائے۔تمام اضلاع کی ڈمپنگ سائٹس اور ویسٹ پوائنٹس کی جیو ٹیگنگ مکمل کی جائے۔ڈپٹی کمشنرز ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی سورسنگ کے حوالے سے فوکل پرسن مقرر کریں۔ ڈی سی وسیم حامد سندھو نے کہا کہ شہر کی مثالی صفائی کیلئے روزانہ کی بنیاد پر صفائی مہم چلائی جارہی ہے۔اثاثوں اور مشینری کی نجی سیکٹر کو منتقلی بارے کمیٹیاں قائم کردی گئیں ہیں۔
ملتان سے مزید