ملتان ( سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس عبدالعزیز نے جیولرز کی دوکان میں نقب لگا کر چوری کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی ملزمان جنیداور کاشف نے ساڑھے 27 تولہ سونا اور 200 تولہ چاندی چوری کی تھی،جسٹس صادق محمود خرم نے ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث ملزم امان اللہ کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔ز جسٹس مزمل اختر شبیراور اور جسٹس عاصم حفیظ پر مشتمل ڈویژن بینچ نے نشاط سکول شاہ شمس برانچ کی نظر ثانی۔کی درخواست نمٹاتے ہوئے اس کا متعلقہ فورم پر اپیل کا حق بحال کر دیا ہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ملتان نے منشیات فروختگی کے مقدمہ میں ملوث ملزم امتیاز کی عبوری درخواست ضمانت کو خارج کر دیا ہے ۔بوگس چیک دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم اختر ناز کی عبوری درخواست ضمانت کو خارج کر دیا ہے ،پولیس تھانہ شاہ رکن عالم کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ پسند کی شادی کرنے والی خاتون مومنہ کو ھراساں نہ کرے ۔ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا،شہری پر تشدد کے مقدمہ میں ملوث ملزم افتخار عارف تاری کی عبوری درخواست ضمانت کو منظور کر لیا۔