ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی،جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر،ضلع ملتان کے صدر سید جعفر علی شاہ، ملتان کے صدر خالد محمود قریشی، سرپرست علیٰ مخدوم سید ظہور حسین شمسی،جنوبی پنجاب کے سنیئر نائب صدر حاجی ندیم قریشی، ملتان کے نائب صدر رانا محمد اویس علی،سورج میانی کے صدر ملک مظہرعباس کھا کھی، ایم ڈی اے سورج میانی کے صدرمحمد معظم حسین صدیقی، نے کہا ہے کہ پارا چنار میں دہشت گردی کے افسوس ناک واقعے کی مذمت کرتے ہیں ، خیبر پختون خواہ حکومت امن وامان کے حوالے سے مکمل ناکام نظر آتی ہے خیبر پختون خوا حکومت سیاسی دنگل لگانے کی بجائے صوبے میں امن وامان قائم کرنے کے لیے اقدامات کو یقینی بنائے ۔