ملتان ( سٹاف رپورٹر ) میپکو ریجن میں رواں ماہ میں 1948صارفین بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ نومبر 2024ء کے دوران1793بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔ ڈسکو سپورٹ یونٹ میں شامل میپکو، رینجرز اور پولیس فورس کے جوائنٹ آپریشن میں 95 بجلی چوروں کو موقع سے گرفتار کیا گیا۔31 لاکھ یونٹس چوری کرنے پر 13 کروڑ45 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ بجلی چوروں سے 3 کروڑ 15 لاکھ روپے جرمانہ موقع پروصول کرلیاگیا۔یکم تا 23نومبر2024ء کے دوران ملتان سرکل میں 282بجلی چوروں کو2کروڑ67لا کھ20ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور282 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہواجبکہ 5بجلی چور موقع سے گرفتار ہوئے۔