ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی ضلع ملتان نے 30نومبر کو پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے سلسلے میں سابق صوبائی وزیر سید ناظم شاہ کی رہائش گاہ پر مرکزی تقریب وجلسہ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے ، جس سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے،تقریب و جلسہ کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے اور اس سسلسلہ میں شہر بھر میں استقبالیہ کیمپ،پرچم اور بینرز آویزاں کئے جائیں گے،اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی ضلع ملتان کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری یٰسین کی رہائش گاہ پر یوم تاسیس کےپروگرام کو حتمی شکل دینے کے لئے مشاورتی اجلاس میں کیا گیا ،، اجلاس کے مہمان خصوصی امیدوار صوبائی حلقہ 214بیرسٹرمدثر شاہ تھے ، صدارت ڈویژنل صدرخالد حنیف لودھی نے کی ،اس موقع پر عہدے داروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اپنا 57 واں یوم تاسیس بھرپور انداز میں منائے گی-