• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلیوں میں نصب آہنی گیٹ فوری ہٹائے جائیں ، تاجروں و مکینوں کا مطالبہ

املتان(سٹاف رپورٹر )ملتان کی پوش اور گنجان آباد رہائشی آبادیوں میں حفاظتی تدبیر کے نام پر گلیوں میں آہنی گیٹ نصب کرکے عام لوگوں کے لئے ان گلی محلوں کو ممنوعہ علاقہ بنا دیا گیا ہے ،شالیمار کالونی خیرالمعارف روڈ ، ماڈل ٹاؤن ٹی چوک کے قریب گلستان کالونی کی گلی نمبر 1 ، 2، جتوئی سٹریٹ ، علامہ اقبال سٹریٹ و دیگر ملحقہ علاقوں کی گلیوں میں بااثر افرادکی جانب سے غیر قانونی گیٹ لگوا کراور تھڑے بنا کر شارع عام کو راہگیروں اور مکینوں کی آمدورفت کے لئے مشکل بنادیا گیا ہے ، جس پر تاجروں اور مکینوں نے احتجاج کیا ہے اور کمشنر ، ڈپٹی کمشنر ملتان ، سی او میونسپل کارپوریشن ملتان سے مطالبہ کیا کہ ان غیر قانونی گیٹس کو فوری طور پر گرا کرگلیوں ،شارع عام اور راستوں کو واگزار کرایا جائے ، اس سلسلہ میں گزشتہ روز انجمن تاجران اور علاقہ مکینوں کا مشترکہ اجلاس ہوا ، جس میں آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب وملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ ،نمبردار ملک قیصر ہانس ، منیر ہانس ، ذیشان ، طیب ، شعیب ، رضا نقوی ، ملک طارق ہانس ودیگر نے شرکت کی ، اجلاس میں شاہراہوں ا ور گلیوں کو گیٹس لگا کر بند کرنے پر تشویش کا اظہار کیا  انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کا فوری نوٹس لیا جائے ۔
ملتان سے مزید