• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگر لوگ نہیں نکلے تو پھر کیوں شہروں کو بند کیا گیا، ہائیکورٹ بار

لاہور( کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ بارکے صدر اسد منظور بٹ اورقانون دان حامد خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کال حکومت نے خود کامیاب کردی ،اگر لوگ نہیں نکلے تو پھر کیوں شہروں کو بند کیا گیا،احتجاج کرنا ہر شہری کا آئینی حق ہے، حکومت اگر میرٹ پر آئی ہے پھر وہ اتنی خوفزدہ کیوں ہے؟ وکلا کو گرفتار کیا گیا جس کی مذمت کرتے ہیں، 26 ویں ترمیم کے خاتمے تک تحریک جاری رکھیں گے ،ملک میں انسانی حقوق کی پامالی کی جارہی ہے ، 30 نومبر کو آل پاکستان وکلاء کنونشن ہورہا ہے،26 ویں ترمیم کو پاکستان کے تمام وکلاء نے مستردکر دیا ہے، سپریم کورٹ بار الیکشن کے معاملے پر وائٹ پیپر نکال رہے ہیں، اس میں ایجنسیوں کی مداخلت ہوئی ،یہ وکلا کی تحریک ہے کوئی سیاسی تحریک نہیں ہے ، ایجنسیوں نے دھاندلی کروائی، ہمارے امیدوار خوشحال خان سندھ سے اور حبیب قریشی کے پی سے جیتے، ان کو ری کاؤنٹنگ سے ہرایا گیا، ہم سارے ثبوت سامنے لائیں گے ،ججز کےآئینی ترمیم کے تسلیم کرنے سے وکلا کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔
لاہور سے مزید