• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام نے فتنہ اور فساد پارٹی کو مسترد کردیا ،ن لیگ

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ ن لاہورکے صدر سیف الملوک کھوکھر ،جنرل سیکرٹری وصوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر اورایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کارکنوں سے گفتگومیں کہاہے کہ عوام نے فتنہ اور فساد پارٹی کو مسترد کردیا ،لاہور میں تمام شاہراہیں کھلی رہیں ،پی ٹی آئی کا کوئی بھی انقلابی کہیں نظر نہیں آیا۔ تحریک انصاف لاہور کی قیادت، غائب رہی ، لوگوں کے نکلنے کی کوئی خیر خبر نہیں آئی۔ پارہ چنار میں لگی آگ اب گلی کوچوں تک پہنچ چکی ہے، وزیر اعلٰی کے پی سو رہا ہے، وہ صرف اسی خواب میں محو ہے کہ سرکاری ملازمین کو لیکر وفاق پر چڑھائی کیسے کرنی ہے، امن و امان کے حوالے سے گنڈا پور نے آج تک کوئی میٹنگ نہیں کی۔
لاہور سے مزید