لاہور(اپنے نامہ نگار سے) امریکہ سے آئے امریکن پنجابی سوسائٹی کے صدر گیری سکہ سنگھ کی جانب سے نجی ہوٹل میں ایک خوبصورت اور یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پنجاب کے اقلیتی امور کے وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے خصوصی شرکت کی جبکہ 135 سکھ یاتریوں کا ایک جتھہ بھی موجود تھا جو خصوصی طور پر بابا گورو نانک کی سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے امریکہ سے پاکستان آیا ہوا ہے۔ اس موقع پر گیری سکہ سنگھ، سردار درشن سنگھ، سردار اجے سنگھ، سکہ، پلوندر سنگھ اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی اور اس خوبصورت تقریب میں سکھ کمیونٹی کے اہم افراد کے ساتھ مل کر پاکستان میں اقلیتی حقوق اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔