لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی مانیٹرنگ کمیٹی کے کنونیئر عثمان ملک نے کہا ہے کہ پارا چنار میں بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں، حکومت مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے،واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں، حکومت مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کرے، ہم پارا چنار کے عوام اور متاثرین کے ساتھ یکجہتی کرتے ہیں،ملک میں انصاف، امن اور استحکام کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔