لاہور(خبرنگار)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے خواتین پر تشدد کے خاتمہ کے عالمی دن کے موقع پر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فی میل سٹاف کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ خواتین کو ترقی کرتا دیکھ کر دلی اطمینان ہوتا ہے۔ خواتین اساتذہ کی ہراسمنٹ کے خلاف خود ایکشن لے رہا ہوں۔ اس ضمن میں 20 سے زائد ایف آئی آر خود درج کروا چکا ہوں۔